سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح ہمارے لئے باعث فخر ہے، محمد رضوان

159
Muhammad Rizwan
Muhammad Rizwan

حیدرآباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس طرح کی پرفارمنس پر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے۔ منگل کو حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں فتح کے بعد بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ یہ ایک بہت مشکل اور بڑا ہدف تھا اور ہم نے پلاننگ کے مطابق کھیل کر میچ میں کامیابی حاصل کی جو ہمارے لئے خاص ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں موجود ہر کھلاڑی کو یقین تھا کہ ہم یہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ تھی اور ہم نے پلاننگ کے مطابق کھیلا ۔واضح رہے پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت سری لنکا کے خلاف تاریخ ساز فتح حاصل کی۔