سری لنکن ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی، میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹونٹی ، 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

194
Sri Lanka

کولمبو۔29دسمبر (اے پی پی): سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) کے مطابق آئی لینڈرز کرکٹ ٹیم آئندہ بھارت کا دورہ کرے گی ۔ سری لنکن ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شاناکا کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈ ر ہاردک پانڈیالیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری 2023 کو وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا ،دوسرا میچ 5 جنوری کو پونے جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 7جنوری کو راجکوٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد عد دونوں ٹیمیں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے گوہاٹی روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون دے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 10جنوری کو کھیلا جائے گا ، دوسرا ون ڈے میچ 12 جنوری کو کولکتہ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 جنوری کو تھیرووانا تھاپورام کے مقام پر میں کھیلا جاے گا۔