سری لنکن ٹیم کے لئے بری خبر، اینجلومیتھیوز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے

121

پالے کیلی ۔03 ستمبر (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے کپتان اور آل راﺅنڈر اینجلومیتھیوز فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز کے آخری میچ اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ میتھیوز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ سری لنکن ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد میتھیوزکو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ کینگروز کے خلاف آخری ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ سری لنکا نے اس کے علاوہ آل راﺅنڈر تھسرا پریرا، لیفٹ آرم سپنر لکشن سنداکن کو بھی آخری ون ڈے سے ریلیز کر دیا ہے، ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ اپل تھرنگا، نیروشن ڈکویلا اور ڈاسن شناکا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔