- Advertisement -
لاہور۔17جنوری (اے پی پی):اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 69ویں برسی(کل ) جمعرات 18 جنوری کو منائی جائے گی۔
ادبی حلقوں کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔سعادت حسن منٹو صاحب اسلوب نثر نگار تھے جن کے افسانے،مضامین اور خاکے اردو ادب کا ایک گرانقدر سرمایہ ہیں۔
- Advertisement -
ان کے مقبول ترین افسانوں،خاکوں اور ڈراموں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،دھن،لذت سنگ،سیاہ حاشیے،برقعے،ٹھنڈا گوشت اور دھواںقابل ذکر ہیں۔سعادت حسن منٹو 18جنوری1955 کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=430348
- Advertisement -