- Advertisement -
واشنگٹن ۔9مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔تاس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مئی کے وسط میں سعودی عرب میں روسی صدرسے ممکنہ ملاقات شیڈول میں نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کی روس سے خوشگوار بات چیت ہورہی ہے اس لئے روسی صدر سے ملاقات کی بات کر با قبل ازوقت ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594639
- Advertisement -