36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی انٹرنیشنل فالکن نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں...

سعودی انٹرنیشنل فالکن نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں نیلام

- Advertisement -

ریاض۔27اگست (اے پی پی):سعودی انٹرنیشنل فالکن نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں نیلام کئے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض کے نواحٰ علاقے ملہم میں 25 اگست کو سجنے والی انٹرنیشنل فالکن اور شکار نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں نیلام کئے گئے ۔ان میں سے ایک باز 22 ہزار، دوسرے کی 25 ہزار اور تیسرا 41 ہزار ریال میں نیلام ہوا ہے۔نیلامی ایڈیشن 2 میں 40 سے زیادہ فارموں کے فالکن موجود ہیں۔ دنیا کے 17 سے زیادہ ممالک سے فالکن نیلامی کے لیے لائے گئے ہیں۔

ان میں امریکا، جرمنی اور سپین نمایاں ہیں۔ اس طرح یہ عالمی سطح پر فالکن کا سب سے بڑا نیلام گھر بن گیا ہے۔ ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نمائش مملکت ہی نہیں دنیا بھرمیں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے۔ اس میں مختلف نسل اور صنف کے فالکن لائے گئے ہیں۔ واضح رہے یہ نمائش 3 ستمبر تک جاری رہے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324061

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں