سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

24

ریاض ۔3جولائی (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو نےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور سٹرٹیجک شراکت داری بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔یاد رہے سعودی کابینہ نے گزشتہ روز اجلاس میں بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا تھا۔جس میں ولی عہد نے برادر اور دوست ممالک کے قائدین سے اظہارخیال کرتے ہوئے عالمی و علاقائی سلامتی کے لیے بحرانوں سے نمٹنے اور تناو میں کمی کے لیے سیاسی حل اور بین الاقوامی کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے ان کی سپورٹ کی تھی۔