اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے پاکستان کو گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایل این جی کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو دنیا کی بڑی تیل کمپنی ہے اور اس نے پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آرامکو کے ایک وفد کا رواں ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔ دورے کے دوران پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔