سعودی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن کی سکیورٹی ٹیم کا دورہ پاکستان کے تیسرے مرحلے کا آغاز

83
Pakistan Civil Aviation Authority
Pakistan Civil Aviation Authority

کراچی۔19جون (اے پی پی):سعودی جنرل اتھارٹی آف ایوی ایشن (گاکا )کی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم نے دورہ پاکستان کے تیسرے مرحلے کا پیر سے آغاز کردیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق تیسرے مرحلے میں گاکا سیکورٹی ٹیم اسلام آباد کا دورہ کررہی ہے، گاکا کی7رکنی ٹیم کی سربراہی لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کررہے ہیں،گاکا کی ایوی ایشن سکیورٹی ٹیم اے ایس ایف، ایئر لائنز کی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

گاکا ٹیم کارگو ہینڈلرز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کی سکیورٹی کے عمل کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔ترجمان نے کہا کہ گاکا ٹیم تیسرے مرحلے میں پشاور ایئرپورٹ کا معائنہ بھی کرے گی۔سعودی گاکا ایویشن سکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد براہ راست سعودی عرب جانے والی پروازوں کو ایئرپورٹس پر فراہم کی جانے والی سکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔