جدہ۔30نومبر (اے پی پی):سعودی خاتون ’ھنا الالمعی‘ سالانہ 10 ٹن سے زیادہ شہد تیار کرنے لگیں۔ یہ ان گنی چنی سعودی خواتین میں سے ہیں جو شہد سازی میں دلچسپی لے رہی ہیں ۔ھنا الالمعی18 برس کی عمر سے شہد کی صنعت سے جڑی ہوئی ہیں ۔عرب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے مشہور علاقے رجال المع میں2مقامات پر شہد فارم قائم کئے تھے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہد سازی کے سلسلے میں کئی تجربات کیے اور طریقہ کار تبدیل کیا ۔ دراصل صارفین میں شہد کی پذیرائی نے مجھے بڑا حوصلہ دیا ۔ الالمعی نے توجہ دلائی کہ وہ شہد تیار کرتے وقت 2 باتوں کا بے حد خیال رکھتے ہیں کہ اعلیٰ درجے کا قدرتی شہد صارفین کو فراہم کیاجائے اور اس سے مملکت کی بیٹیوں کا سربلند ہو گا ۔