ریاض ۔ 5 مئی (اے پی پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت اب خواتین کو گھر سے باہر خدمات کے حصول کے لیے اپنے کسی مرد ولی کی رضامندی کی ضرورت نہیں رہے گی۔العریبہ ٹی وی کے مطابق اس حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تبدیلی اسلامی شریعت سے متصادم نہیں ہے۔ نئے حکم کے تحت خواتین کام کی جگہوں پر جاسکتی ہیں۔ البتہ اس کی ایک شرط یہ ہے کہ شریعت اسلامی کی تصریحات کے مطابق اس کی کوئی قانونی بنیاد ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت خواتین کو گھر سے باہر سرکاری اداروں میں شناخت ،پولیس کے ہاں شکایت کے اندراج اور بیرون ملک سفر کے لیے اپنے محرم مردوں سے اجازت لینا پڑتی ہے۔