- Advertisement -
جدہ۔10مئی (اے پی پی):سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر40 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایس پی اے کے مطابقسعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیسن کی ایک شمپنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی، مشتبہ شمپنٹ کا کسٹم طریقہ کار کے مطابق معائنہ کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور لائیو ڈیوائسز کی مدد سے منشیات کا سراغ لگایا گیا۔زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595147
- Advertisement -