23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسری کا ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل...

سعودی وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسری کا ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے پویلین کا دورہ

- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔11جون (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسری نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے پویلین کا دورہ کیا اورمکہ چیمبر ایگزیبیشنز اینڈ ایونٹس سینٹر میں منعقدہ حج میڈیا ہب میں شرکت کی۔ سدایاکی شرکت ایک پویلین کے ذریعے ڈیجیٹل فعال کے طور پر آتی ہے جس میں ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مختلف ڈیجیٹل مصنوعات شامل ہوتی ہیں۔ وزیر کو ان ڈیجیٹل خدمات اور ایپلی کیشنز کے بارے میں بتایا گیا جو سدایا نے حجاج کرام کی خدمت میں کام کرنے والے سرکاری اداروں کی مدد کے لیے استعمال کی ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474851

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں