جدہ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔ یہاں کے 5 مقامات یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کئے جاچکے ہیں۔ مزید 9تاریخی مقامات کے اندراج کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ الشرق الاوسط کے مطابق ‘درب زبیدہ’ ، ‘حجاز ریلوے لائن’، ‘شامی حج شاہراہ’، ‘مصری حج شاہراہ’، ‘ الفاو ‘، ‘رجال المع’ اور ‘ذی عین’ قریے اور ‘دومتہ الجندل کے نخلستان’ کا یونیسکو میں اندراج کرایا جارہا ہے۔