17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، شاہ سلمان انسانی ریلیف سینٹر کا سوڈان میں طبی...

سعودی عرب ، شاہ سلمان انسانی ریلیف سینٹر کا سوڈان میں طبی منصوبہ مکمل

- Advertisement -

ریاض ۔4مارچ (اے پی پی):شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے جمہوریہ سوڈان کے شہر پورٹ سوڈان میں جنرل سرجری کے لیے رضاکارانہ طبی منصوبے کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ منصوبہ 20 سے 27 فروری 2025ء تک منعقد ہوا، جس میں مختلف طبی خصوصیات کے 13 رضاکاروں کی شرکت تھی۔

مرکز کی رضاکارانہ طبی ٹیم نے اس مہم میں 58 کامیاب سرجریز کیں۔ یہ پروگرام سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے پیش کیے گئےرضا کارانہ منصوبوں اور رضاکارانہ طبی پروگراموں کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے مختلف ضرورت مند اور متاثرہ ممالک کی مدد کرنا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں