سعودی عرب ، شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی مندوب ٹوم باراک کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت

6

ریاض۔27جون (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب ٹوم باراک نے ملاقات کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد معاملات پر بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات کے دوران شام کی سلامتی، استحکام اور معیشت کی بحالی میں معاونت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔