سعودی عرب ، شیخ السدیس نے رمضان المبارک آپریشنل پروگرام کا آغاز کردیا

139

مکہ مکرمہ ۔4مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں الحرمین الشریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نےرمضان آپریشنل پروگرام کے افتتاح کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں پریزیڈنسی کے صدر دفتر میں اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان آپریشنل پروگرام کا محور زائرین کی خدمت، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کے تجربات کو بہتر بنانا اور سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق حرمین شریفین میں عبادت کے لیے مناسب روحانی ماحول کی فراہمی ہے۔ شیخ السدیس نےکہا الحرمین الشریفین کے دینی پیغام کو دنیا تک پہنچانا، دیگر حکومتی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون، تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور عالمی سطح پر اعتدال پسند مکالمے کو فروغ دینا، فکری انحراف کا مقابلہ کرنا پرگرام کے بنیادی اصول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحرمین الشریفین انتظامیہ اسلام کی روداری اور اعتدال پر مبنی صحیح تصویر پیش کرے گی۔ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ دینی امور کےپریڈیڈینسی کی ذمہ داریوں میں ائمہ ومؤذنین،علمی اور حفظ قرآن کے حلقوں کے اہتمام کے علاوہ سعودی عرب کے تشخص کے ساتھ اعتدال پسندی کو فروغ دینا اور روداری کے پیغام عام کرنے میں مملکت کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرنا بھی شامل ہیں۔