ریاض ۔4مارچ (اے پی پی):سعودی ہلال الاحمر نے ’کارڈیک الیکڑک شاک ڈیوائس‘ مسجد الحرام کے 15 مقامات پرنصب کی ہیں تاکہ طبی ٹیمیں بلا کسی تاخیر کے فرسٹ ایڈ فراہم کرسکیں۔اخبار 24 کے مطابق ماہ رمضان میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں جن کی دیکھ بھال اور انہیں فوری صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہلال الاحمر کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔مسجد الحرام میں ہلال الاحمر کے متعدد یونٹس موجود ہیں جبکہ ازدحام والے مقامات پر بھی ہنگامی امدادی ٹیمیں مکمل طبی امدادی سامان کے ساتھ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے مستعد رہتی ہیں۔
ہلال الاحمر کی جانب سے حرکت قلب کو بحال کرنے والے الیکٹرک آلے مسجد الحرام میں مہیا کیے ہیں جو کافی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ایسے زائرین جو امراض قلب میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں ضرورت پڑنے پر فوری طبی امداد مہیا کرتے ہوئے انکی جان بچائی جاسکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568402