ریاض۔30دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشن میں حفاظتی آلات خراب کرنے پر 2افراد کو گرفتار کر لیا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ افراد کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرا کی مدد سے کی گئی اور انہیں ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مذکورہ افراد نے سیفٹی وسائل خراب کرنے کی وڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔ ریاض پولیس نے کہا ہے کہ حکومتی اور پبلک املاک کو نقصان پہنچاناجرم ہے جس پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔