سعودی عرب ، کویت اور عمان کی فلسطین میں اسرائیلی حملے کی مذمت

123
Saudi Arabia
Saudi Arabia

ریاض ۔27جنوری (اے پی پی): سعودی عرب نے فلسطینی قصبے جنین پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اس حملے میں 9فلسطینی شہید اور 20زخمی ہوگئےتھے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ قصبےپراسرائیلی کمانڈوز کے دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئےہیں۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کومسترد کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پرقبضہ ختم کرانے، اسرائیلی اشتعال انگیزی اور جارحیت کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ مہیّاکرنے کی ذمہ داری قبول کرے۔ کویت اور عمان نے بھی اسرائیلی فوج کی اس جارحانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔