23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب ، گاڑی سے کچل کر ہم وطن کو ہلاک کرنے...

سعودی عرب ، گاڑی سے کچل کر ہم وطن کو ہلاک کرنے والے شہری کو سزائے موت

- Advertisement -

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں گاڑی سے کچل کر ہم وطن کو ہلاک کرنے والے شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گاڑی سے کچل کر ہم وطن کو ہلاک کرنے والے سعودی کو منگل کو ریاض میں سزائے موت دے دی گئی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری محمد بن سعود بن محمد بن مجول نے اپنے ہم وطن سلطان صالح بن مناور الشیبانی کو گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر ہلاک کردیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

سیکیورٹی فورس نے مذکورہ مجرم کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کردیا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے تمام شواہد اور بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد بن سعود بن محمد بن مجول کے لیے سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے پر مجرم نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا جسے مسترد کردیا گیا

- Advertisement -

بعدازاں سپریم کورٹ نے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل کرنے کا حکم جاری کردیا جس پر وزارت داخلہ نے منگل کو ریاض میں عمل درآمد کرا دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579778

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں