سعودی عرب ،جدہ پورٹ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

75

ریاض ۔29اکتوبر (اے پی پی):سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی پورٹ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیاں ( کیپٹاگون) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اردو نیو ز کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ جدہ پورٹ پر آنے والی اناج کی ایک شپمنٹ کی جانچ کی گئی تو اس کے اندر چھپائی گئی 24 لاکھ 14 ہزار 489 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔اتھارٹی نے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکیٹوریٹ کے تعاون سے چھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو شمپنٹ وصول کرنے والے تھے۔

اتھارٹی کہنا ہے کہ وہ مملکت کی ایکسپورٹ، امپورٹ پر کسٹم سخت کنٹرول جاری رکھے ہوئے ہے۔