- Advertisement -
ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب اور تیونس کی بری افواج کی مشترکہ مشق ’’ القیروان 2 ‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔العربیہ کے مطابق یہ مشق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں دونوں جانب کی خصوصی افواج کی یونٹوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔مشق کا مقصد فوجی تعاون کو مضبوط بنانا، آپریشنل تجربات کا تبادلہ کرنا اور حصہ لینے والی خصوصی افواج کی یونٹوں کی جنگی کارکردگی اور میدانی تیاری کی سطح کو بڑھانا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596363
- Advertisement -