سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے نئے معاہدے

191

جدہ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) امریکی حکومت نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو 7 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون نے کہا ہے کہ وہ 3ارب 51 کروڑ ڈالر کی مالیت کے شینوک فوجی ہیلی کاپٹر سعودی عرب کو فروخت کر رہا ہے- پنٹاگون نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی ساڑھے 3 ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کا اصولی سمجھوتہ ہو گیا ہے ۔امریکا متحدہ عرب امارات کو آّپاچی ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا