سعودی عرب سے شامی عوام کی مدد کے لیے مزید 54 ٹرک شام پہنچ گئے،کنگ سلمان سینٹر

121
King Salman Center for Aid
King Salman Center for Aid

ریاض۔27جنوری (اے پی پی):سعودی عرب سے شامی عوام کی مدد کے لیے مزید 54 ٹرک شام پہنچ گئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی عوام کی مدد کے لیے مزید 54 ٹرک شام پہنچ گئے ہیں۔

امدادی سامان کے ٹرکوں میں خشک راشن، ادویہ، خیمے اور سیلپنگ پیگز وغیرہ شامل ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ شامی عوام کی مدد کے لیے اب تک 114 ٹرک شام پہنچ چکے ہیں جبکہ 13 طیارے روانہ کئے گئے ہیں۔