ریاض۔1ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں اونٹ کی کھال سے سالانہ98.7 ملین ڈالر آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے ایس پی اے کے مطابق عرب اونٹ، دنیا میں اونٹوں کی 42 ملین آبادی کا 94 فیصد ہیں۔ سعودی عرب اونٹوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ یہ تعداد تقریبا 2 ملین ہے۔
سعودی عرب میں اونٹ کی کھال ملکی معیشت کےلیے سالانہ98.7 ملین امریکی ڈالر تک آمدنی کا باعث بن سکتی ہے۔ سعودی عرب میں اونٹوں کی موجودہ تعداد کی بنیاد پر سالانہ 2800 ٹن اونٹ کے بال پیدا کیے جا سکتے ہیں جن کی مالیت 2 ملین ڈالر ہے۔
یاد رہے کہ اونٹ کا عرب خطے کے ساتھ ہمیشہ سے گہرا اور قریبی تعلق رہا ہے۔سعودی عرب میں اونٹ ملکی ورثے کی اہم ترین علامتوں میں سے ہے۔ سعودی حکومت نے جانوروں کے تحفظ کے لیے وسائل وقف کر کے اس کی دیکھ بھال کی ہے۔