واشنگٹن ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے آئل پلانٹس پر ہونے والے حملے کے بعد سعودی عرب میں فوج کے اضافی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔روسی خبر رساں ادرے کے مطابق سیکرٹری دفاع مارک اسپر نے میڈیا کو بتایا کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کے پلانٹس پر ہونے والے حملے کے بعد ان تنصیبات پر کسی بھی طرح کے حملے کو روکنے کے لئے فوج اور ضروری ہتھیاروں کے تعیناتی کی صدر ٹرمپ نے منظوری دے دی ہے۔امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں ہوگی۔