ریاض۔28اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 113 ارب ریال تک پہنچ گیا ۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل الابراہیم نے سعودی، امارات اقتصادی فورم کے تیسرے ایڈیشن کی سرگرمیوں کے دوران تقریر میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مملکت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تبادلہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ 2023 کے اختتام تک 113 ارب ریال تک پہنچ گیا جبکہ 2019 کے اختتام تک یہ 90 ارب ریال تھا۔
وزیر اقتصادیات نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت، لاجسٹکس انضمام اور دیگر مختلف شعبوں میں طویل مدتی منصوبوں اور اقدامات امید افزا ہیں اور اس سلسلے میں مختلف شعبوں میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔