24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں پارسل ڈلیوری سروس کے نئے ضوابط جاری

سعودی عرب میں پارسل ڈلیوری سروس کے نئے ضوابط جاری

- Advertisement -

ریاض۔18اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) کی جانب سے پارسل ڈلیوری سروسز کے نئے ضوابط جاری کردیئے گئے ۔ ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئے ضوابط کا اطلاق جنوری 2026 سے کیا جائے گا جس پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔

نئے ضوابط کے مطابق لاجسٹک سروسز فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے بعد ایسا کوئی بھی پارسل وصول نہ کریں جن پر نیشنل ایڈریس نہ دیا گیا ہو۔

- Advertisement -

اتھارٹی نے کہا کہ ضوابط کا مقصد پارسل ڈلیوری سروس کو بہتر بناتے ہوئے تیز ترین ترسیل کو ممکن بنانا ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا کہ نیشنل ایڈریس معلوم کرنے کے لیے 4 پلیٹ فارمز پر یہ سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں ابشر، توکلنا، صحتی اور سبل شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583955

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں