سعودی عرب میں کھجور میلہ جاری

274

ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے صوبے حائل میں ’تمور الفنخاء‘ کے نام سے کھجوروں کا میلہ جاری ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق الکہفہ شہر میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ اس میلے کا تیسرا ایڈیشن ہےجس میں الکہفہ کی منڈی کی بہترین اور اعلی معیار کی کھجوریں رکھی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ کھجور میلے کی سرگرمیوں کے دوران کھجوروں اور اس سے بنی مصنوعات کو پر کشش اور خوب صورت انداز سے پیک کر کے عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔