سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں اصلاحاتی عمل جاری رکھا ہے،معاون سپیکر سعودی شوری ٰ کونسل

130
Saudi Shura Council
Saudi Shura Council

اقوام متحدہ۔12مارچ (اے پی پی):سعودی شوری ٰ کونسل کی معاون سپیکر حنان بنت عبدالرحمان الاحمدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں فعال اور بااختیار بنانے کے سلسلے میں اصلاحاتی عمل جاری رکھا ہے اور غیر معمولی پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں یو این کمیشن آن دا سٹیٹس آف ویمن کے 69 ویں اجلاس کے موقع پر کہی۔ العربیہ اردو کے مطابق حنان بنت عبدارحمان الاحمدی نے کہا کہ کمیشن کا اجلاس 10 سے21 مارج تک جاری رہے گا جو اس امر کی نشاندہی ہے کہ سعودی عرب نے بہت تھوڑے وقت میں خواتین کو بااختیار بنانے میں غیر معمولی کام کرلیا ہے۔

یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں زیر عمل وژن 2030 کے خواتین کے شعبے پر اثرات کا بھی بطور خاص ذکر کیا۔ اس ویژن 2030 کی وجہ سے خواثین کو با اختیار بنانے کا عمل تیز تر ہوا ہے اور کئی قانونی اصلاحات بھی کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوری کونسل میں خواتین کو رکنیت دینے کا فیصلہ ایک بڑا اور واضح اقدام تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کی مستقبل میں کیا اہمیت ہے۔

خواتین کو شوری کونسل میں مکمل رکنیت دینے سے خواتین کو مملکت میں فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ دار بنا دیا گیا۔ یہ فیصلہ سازی تعلیم،صحت سمیت ہر اہم شعبہ زندگی کے لئے ہے۔ حنان بنت عبدالرحمان الاحمدی کمیشن آن سعودی عرب میں سعودی خواتین کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔ اس وفد میں شہزادی الجواہرہ بنت فہد بنت الخالد السعود بھی شامل ہیں۔