29.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کا شاہ ملائیشیا سے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بدوی کے...

سعودی عرب کا شاہ ملائیشیا سے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بدوی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

- Advertisement -

ریاض ۔16اپریل (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم بن سلطان اسکندر کو ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بدوی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ایس پی اےکے مطابق ایوان شاہی سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ ہمیں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بدوی کے انتقال کی اطلاع ملی، ہماری جانب سے پرخلوص تعزیت کو قبول کریں، اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ متوفی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

- Advertisement -

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی ملائیشیا کے سابق وزی اعظم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں