33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومتجارتی خبریںسعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران...

سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر7فیصدکااضافہ جبکہ درآمدات میں 18فیصدکی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو552.26ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے

،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو516.34ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مارچ میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم62.74ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 60.61ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 73.79ملین ڈالرتھا، مالی سال2024میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو710.29ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

- Advertisement -

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات پر2.828ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر3.333ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،

مارچ میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 359.53ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 296.62ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 255.18ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 4.492ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590217

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں