تہران ۔18اپریل (اے پی پی):ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مارچ 2023 ءمیں بیجنگ معاہدے پر دستخط کے بعد سے "ترقی” کا گواہ قرار دیا۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ تب سے سعودی عرب اور ایران دونوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے کنونشنز، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر، بین الاقوامی قانون بشمول ریاست کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
اسی تناظر میں میجر جنرل باقری نے کہاکہ ایران اور سعودیی عرب علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سعودیہ کے ساتھ اچھے تعلقات دشمنوں کے لیے مایوسی اور دوستوں کے لیے خوشی کا باعث ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583868