22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتجارتی خبریںسعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال...

سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ،برآمدات میں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سعودی عرب کوپاکستان کی برآمدات میں اضافہ جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2023 تک کی مدت میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو214.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصدزیادہ ہے،

- Advertisement -

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو146.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اکتوبرمیں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو65.71 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو ستمبرمیں 54.097 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 31.94 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 504.15 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 1.125 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.39 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات پر1.366 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اکتوبرمیں سعودی عرب سے درآمدات کاحجم 385.87 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوستمبرمیں 415.48 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 226.26 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سعودی عرب سے درآمدات پر3.324 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419862

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں