سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز کے وفد اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے حوالے سے ہائی کمیشن کے حکام کی ملاقات،شام میں انسانی امداد میں اضافے بارے تبادلہ خیال کیا

161
King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre
King Salman Humanitarian Aid and Relief Centre

دمشق۔6جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ادارے ’’ شاہ سلمان مرکز ‘‘کے وفد نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے حوالے سے ہائی کمیشن کے حکام سے ملاقات کی اور شامی عوام کی مدد کے لیے مشترکہ کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا۔ اردو نیوز کے مطابق ملاقات میں امدادی اور انسانی کوششوں میں مشترکہ ترجیحات، شامی عوام کی حمایت اور امداد بڑھانے کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

عالمی ادارے کے حکام نے شام میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت ا جاگر کرنے کے علاوہ شاہ سلمان مرکز کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ کی تعریف کی۔ سعودی اور اقوام متحدہ کے ادارے نے کمزور طبقات کو باوقار زندگی گزارنے کے لیے درکار ضروری وسائل اور خدمات تک رسائی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شام میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور عبداللہ بن صالح الحریص بھی موجود تھے۔