سعودی عرب کے شہر جدہ اور چین کے شہر ہائیکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

5

جدہ۔29جون (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ اور چین کے شہر ہائیکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ردکیا گیاہے۔ اخبار 24 کے مطابق چینی شہر ہائیکو سے جدہ کے لیے ہفتے میں تین پروازیں شیڈول کی گئی ہیں۔ مستقبل میں پروازوں میں اضافے کی توقع ہے۔

پہلی پرواز کی آمد پر ائیرپورٹس کمپنی کے سی ای او انجینئر مازن جوھر اور چینی کونصل جنرل وانگ چی کے علاوہ ایوی ایشن کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے۔خیال رہے چینی فضائی کمپنی ’’ہینان‘ ایوی ایشن کی دنیا میں ’سکائی ٹریکس‘ انڈیکس میں عالمی سطح پر دس بڑی فضائی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال چینی سیاحوں کی تعداد میں 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب اور چین کے مابین فضائی سروس کو منظم بنانے کے لیے چھ کمپنیوں کی ہفتہ وار 29 پروازوں ہیں۔