سعودی عرب کے وزیر داخلہ کی مصری صدر سے ملاقات، سکیورٹی تعاون کا جائزہ

146
Prince Abdulaziz bin Nayef
Prince Abdulaziz bin Nayef

ریاض ۔9ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن نایف نے قاہرہ کے صدارتی محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے سعودی قیادت کی جانب سے مصری حکومت اور عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورسکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرمملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی بھی موجود تھے۔مصر کی جانب سے وزیر داخلہ میجر جنرل محمود توفیق نے شرکت کی۔