23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب کے ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے کی...

سعودی عرب کے ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

ریاض ۔10اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال و دوطرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان،

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان بھی موجود تھے۔ایران کی جانب سے مملکت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے اعلی ٰعہدیداروں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خطے کی بگڑتی صورتحال اور اس کے تدارک کے حوالے سے تبادلہ خیال اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور ان کے فروغ بارے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510765

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں