سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا

143
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک طے کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کارواں ماہ 21 نومبر کو دورہ پاکستان شیڈول تھا۔