سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یمن کے بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لئے امدادی کی فراہمی کا آغاز

152
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں سال 2023-24 کیلئے شیلٹر (نان فوڈ آئٹمز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم

ریاض۔15اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے علاقے المھرہ میں طوفانی بارش اور سیلاب کے متاثرین کے لئے امدادی کی فراہمی کا آغاز کر دیا ۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 100 فوڈ باسکٹس کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے جس سے ایک ہزار 92 افراد مستفید ہو ں گے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا،یہ اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے امدادی منصوبوں پر 5.7 ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

مرکز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔