35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب،ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس شروع کرنے پر تیزی سے...

سعودی عرب،ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس شروع کرنے پر تیزی سے کام جاری

- Advertisement -

ریاض۔10مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی انڈرسیکرٹری ڈاکٹر امیمہ بامسق نے کہا ہے کہ عنقریب ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔اخبار 24 کے مطابق ڈْاکٹر امیمہ نے جدہ یونیورسٹی کے زیر انتظام مصنوعی ذہانت کانفرنس میں ’سمارٹ سٹیز و سروسز‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اس حوالے سے تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے۔

انڈرسیکرٹری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نائب وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کررہی ہے۔ کمیٹی میں متعدد حکومتی اداروں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں جو مملکت میں مستقبل کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔ڈاکٹر امیمہ نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی مستقبل کے حوالے سے 120 منصوبوں پر کام کررہی ہے جن میں 16 منصوبے سمارٹ ٹرانسپورٹ سے متعلق ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مملکت کے 5 شہروں کو خود کار ڈرائیونگ کے حوالے سے منتخب کیا ہے جنہیں ان کے انفراسٹرکچر کے لحاظ سے منتخب کیا گیا ہے جو خود کارڈرائیونگ کے لیے ساز گار ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں