ریاض۔27اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ویک اینڈ پراور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل پر تمام ٹریفک اور کاؤنٹر کھولنے کے باوجود بحرین جانے والوں کا غیر معمولی ازدحام رہا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 1986 میں 25 کلو میٹر لمبائی پر تیار ہونے والے اس پر ہر ہفتے ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں جبکہ ویک اینڈ پر بحرین جانے والوں کا غیر معمولی ازدحام ہوجاتا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
دونوں ملکوں کے رہائشی اور غیر ملکی سیر وسیاحت، تجارت اور خاندانی میل جول کے لیےپل کا استعمال کرتے ہیں۔کنگ فہد پل کی انتظامیہ بہترین خدمات کی فراہمی، تیز ترین معاملات کی انجام دہی اور مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاہم ازدحام کو ابھی تک کم نہیں کیا جاسکا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517465