سعودی عرب،گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

206
Gold

جدہ ۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی خبررساں ادارے نے ملکی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.46 ریال، 18 قیراط 181.84 ریال رہی اور 21 قیراط ایک گرام سونا 212.15 ریال میں فروخت کیا گیا۔

گولڈ مارکیٹ میں قیراط 8 گرام کی گنی 2,036.64 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,133.63 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,327.59 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔