جدہ ۔14مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
سعودی خبررساں ادارے ملکی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.34 ریال، 18 قیراط 181.75 ریال رہی اور 21 قیراط ایک گرام سونا 212.04 ریال میں فروخت ہوا ۔
گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,035.63 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,132.56 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,326.43 ریال میں فروخت ہوئی۔