ریاض ۔ 17 مئی (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانرواخادم لحرمیں شریفین شاہ سلمان بن عزیز نے رمضان المبارک کے مقدس اور متبرک مہینہ کے آغاز پر پوری دنیا کے مسلما نوں کو مبارکباددی ہے ۔ اور کہاہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ مسلمانوں کے لئے ایک دوسرے کو معاف کرنے اور صلہ رحمی کرنے کا مو قع ہے ۔ سعودی گزٹ کے مطابق اپنے پیغام میں سعودی فرمانروا نے کہا کہ مرحوم شاہ عبدالعزیز کی طرف سے سعودی عرب کی بنیاد رکھے جانے سے لے کر اب تک سعودی عرب مذہب اسلام کی مثبت اور روشن ساکھ کو برقرار رکھنے میں کوشاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلمانوں کے اسلامی اغراض و مقاصد اور مفادت کی بہتر طور پر خدمت کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔