سعودی قیادت کی ایران کو قومی دن پر مبارکباد

94
Saudi leadership
Saudi leadership

ریاض۔11فروری (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کو تہنیتی پیغام بھیجے ہیں۔انہوں نےایرانی صدر کے لیے صحت و عافیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت نے قومی دن پر ایران کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔