23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزارت تجارت کی انسپکشن ٹیموں کے ذی القعدہ...

سعودی وزارت تجارت کی انسپکشن ٹیموں کے ذی القعدہ کے دوران مکہ ریجن میں تجارتی اداروں کے 24,880 دورے

- Advertisement -

مکہ مکرمہ۔10جون (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت تجارت کی انسپکشن ٹیموں نے یکم سے 29 ذی القعدہ تک مکہ مکرمہ ریجن میں تجارتی اداروں اور مراکز کے 24,880 دورے کئے، یہ حج سیزن کے دوران عازمین حج کی آمد کے پیش نظروزارت کے آپریشنل پلان کا حصہ ہے۔

ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت کے دوروں میں مسجد الحرام کا مرکزی علاقہ، حرمین ایکسپریس ٹرین، مارکیٹس، تجارتی مراکز، سیلز آؤٹ لیٹس، سونے اور زیورات کی مارکیٹیں، سروس سینٹرز اور پٹرول سٹیشنزشامل تھے۔ انہوں نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی طرف جانے والی سڑکوں کا بھی جائزہ لیا جس دوران 1,259 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر مقدس مقامات میں وزارت تجارت کے آپریشنل پلان کا حصہ ہے، اس منصوبے کا مقصد عازمین کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تجارتی ادارے اور دکانیں صارفین کے تحفظ کے ضوابط کی تعمیل کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=474618

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں