31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی وزارت حج وعمرہ کا داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم...

سعودی وزارت حج وعمرہ کا داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان

- Advertisement -

ریاض۔9فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا ہے۔عاجل نیوز نے وزارتِ حج وعمرہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔

وزارت حج کا مزید کہنا ہے درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔واضح رہے داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر بک کیے جاتے ہیں۔قبل ازیں سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا تھا کہ 104 ممالک کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے ڈائریکٹ حج پیکیجز کی رجسٹریشن کا آغاز اتوار سے کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557787

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں