سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے نجی اداروں کو غیرملکی ملازمین کے لئے فوری ویزے کی سہولت دے دی

103

ریاض ۔ 23 اگست (اے پی پی) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے زیادہ سعودی ملازم رکھنے والے نجی اداروں کو غیر ملکی ملازم لانے کیلئے فوری ویزے کی سہولت دے دی۔ نجی ادارے مختلف سرکاری محکموں کے چکر لگانے اور 8 ماہ تک طرح طرح کی کارروائیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یہ ہنگامی بنیادوں پر غیر ملکی ملازم لانے کیلئے ویزے حاصل کر سکیں گے۔سعودی روزنامے مکہ کے مطابق وزارت محنت کے مطابق اگر نجی ادارہ موثر ہو ، اس کے یہاں سعودی ملازم مقررہ شرح سے زیادہ ہوں۔ ادارے کے ورک پرمٹ کی میعاد باقی ہو۔کارکنان کی تنخواہیں مقررہ وقت پر بینکوں میں جمع کرارہا ہو۔سعودی ملازمین کی مقررہ شرح13ہفتوں سے مسلسل پوری کر رہا ہو۔26ہفتوں سے سعودی ملازمین کی مطلوبہ تعداد کے تقاضے پورے کر رہا ہو۔سعودی وزارت محنت نے توجہ دلائی ہے کہ ایسے ادارے کو باہر سے ملازم لانے کیلئے ویزوں کی کارروائی آسان بنا دی گئی ہے۔ایسے ادارے کو کسی بھی محکمے سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ایسے ادارے آن لائن کارروائی کر کے ویزے حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ ایسے ادارے جو مطلوبہ تعداد میں اپنے یہاں ملازم تعینات کئے ہوتے ہیں انہیں”گرین نطاق’ والا ادارہ کہا جاتا ہے۔فوری ویزے حاصل کرنے کی سہولت گرین نطاق میں اے گریڈ رکھنے والے اداروں کو ہی حاصل ہو گی۔